’’ آپ اپنی انڈسٹری بند کردیں، قوم کا نقصان نہیں کرسکتے، آپ کے وکیل میرے پاس ۔ ۔ ۔‘‘ چیف جسٹس کا بھری عدالت میں ایسا انکشاف کہ پورے کمرے میں سنا ٹا چھاگیا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آپ اپنی انڈسٹری بندکردیں، ایک صنعت کے فائدے کیلئے قوم کا نقصان نہیں کرسکتے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے منرل واٹرکمپنیوں کے پانی استعمال اورقیمت تعین کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس نے نمائندہ منرل واٹر کمپنی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ اپنی انڈسٹری بندکردیں، ایک صنعت کے فائدے کیلئے قوم کانقصان نہیں کرسکتے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ اپنے کاروبار کیلئے خام مال مفت کیوں لے رہے ہیں؟، آپ کے منافع کیلئے قوم کوپیاسانہیں مرنے دوں گا،بوتلوں کے پانی کوبندکردیں،ہم گھڑے کاپانی پی لیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اس قوم کے مسیحانہیں،آپ قوم کی فکرچھوڑیں،اپنے منافع کی فکرکریں،آپ 30 سال سے فیکٹری چلارہے ہیں،30 سال میں قوم کاکتناپانی استعمال کر گئے؟چیف جسٹس نے کہا کہ 4 بارآپ کے منرل واٹرمیں ملاوٹ پکڑی،آپ کے وکیل میرے پاس سفارشیں لےکرآتے رہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.