شرم کروآپ کی تنخواہ د و ملین ہے مگر غریبوں کو آپ تنخواہ نہیں دیتے۔۔۔چیف جسٹس ثاقب نثار کس پر برس پڑے؟ تفصیلات آگئیں

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پی آئی اے ملازمین کوتنخواہ نہ ملنے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معلوم ہواہے کہ پی آئی اے ملازمین کوتنخواہ نہیں ملی،چیف جسٹس نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو مشرف رسول سے استفسار کیا کہ شرم کریں،

کیاآپ کوتنخواہ مل گئی ہے؟،آپ کی تنخواہ دوملین سے زیادہ ہوگی،غریبوں کوکیوں نہیں دیتے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کیس کی سماعت کی،چیف ایگزیکٹو مشرف رسول پیش ہوئے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پی آئی اے کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں،بتایا جائے کہ پی آئی اے کے پاس کتنے پائلٹس ہیں؟، مشرف رسول نے کہا کہ ہمارے پاس 32 ایئرکرافٹ اور 498 پائلٹس ہیں،چیف ایگزیکٹو پی آئی اے نے کہا کہ 369 پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق

ہوچکی،39 پائلٹس نے ڈگریوں سے متعلق حکم امتناع لے رکھاہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ آج 4 بجے تک حتمی رپورٹ پیش کریں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی ائیر لائینز پی آئی اے میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ملک بھر میں تعینات پی آئی اے کے افسران اور ملازمین کو ماہ اپریل

کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا سکی۔ جس کے باعث پی آئی اے کے افسران اور ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ قومی ائیر لائینز کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ پی آئی اے کے شعبہ ہیومن ریسوریس کے دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں تاحال انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا سکی۔ (ف،م)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.