ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم ملک ریاض کو ۔۔۔ جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کے سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جعلیبنک اکاؤنٹس کیس کی سماعت جاری ہے، دوران سماعت ملک ریاض کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے جنھوں نے ملک ریاض کے حق میں کچھ بولنے کی کوشش کی تو چیف جسٹس

ے ریمارکس دئیے کہ ملک ریاض کے خلاف بہت مواد ہمارے پاس آیا ہے۔ ہمیں مجبور نہ کریں ہم ملک ریاض کی گرفتاری کا حکم دیں۔بڑے آدمی کو بچانے پوری ٹیم آ جاتی ہے۔سارے ایسے کہتے ہیں جیسے ملک ریاض معصوم ہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ رپورٹ کی مزید تفتیش کر کے نیب کو بھیج دیں گے پھر یہ لوگ جانیں اور نیب جانے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کہتے ہیںملک ریاض ایماندار آدمی ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں جواب مانگا ہے۔ اپنی پوزیشن واضح کریں۔ واضح رہے مذکورہ کیس کی 31دسمبر کو ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ملک ریاض صاحب آپ کا نام ہر جگہ کیوں آجاتا ہے؟کراچی میں جو آپ کر رہے ہیں کیا وہ جائز ہے؟ جس پر چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا کہ میں سارا کچھ سیٹل کرنا چاہتا ہوں آپ بس حکم کریں۔

ملک ریاض کی اس بات پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میں نے آپ سے ایک ہزار ارب روپے مانگے تھے آپ وہ دے دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ملک کو چلا رہے ہیں، ملک کا مال واپس کریں، زندگی گزارنے کے لیے آپ کو کتنے ارب روپے چاہئیں، وہ رکھ لیں باقی دے دیں۔ آپ حکومتیں بناتے اور گراتے ہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ آپ کو ایک پلاٹ کا علم نہیں تھا۔ ملک ریاض نے کہا کہ میں نے کبھی ملک نہیں چلایا۔ میری جائیداد چاہیں تو لے لیں، علی ریاض کا گھر چاہیں تو لے لیں، شکر کریں پاکستان میں کوئی 70 منزلہ عمارت بنی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.