اس شخص کو فوراً بیرون ملک سے پاکستان واپس بلا یا جائےچیف جسٹس نے شہباز شریف کے لئے خطرےکی گھنٹی بجا دی
چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیرشاہ کی بیرون ملک تعیناتی کانوٹس لے لیا اور آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ توقیر شاہ نے بڑی موجیں لوٹی ہیں، واپس بلائیں، ملک کی خدمت کرے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے میڈیکل جامعات میں وائس چانسلرز کی
تعیناتی کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ڈاکٹر توقیر شاہ کی بیرون ملک تعیناتی کا نوٹس لے لیا،عدالت نے توقیرشاہ کی بطوررکن ورلڈٹریڈآرگنائزیشن تعیناتی کاریکارڈجمع کرانے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ آئندہ سماعت پرریکارڈجمع کرائیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے دوران سماعت خواجہ سلمان رفیق سے استفسار کیا کہ خواجہ صاحب !نوٹس لینے پرآپ کارنگ کیوں اڑگیا،چیف جسٹس نے کہا چیف سیکرٹری سے استفسار کیا کہ ڈاکٹر توقیر کہاں ہیں ، انہوں نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں بڑی موجیں لوٹی ہیں، اس نے ،چیف سیکریٹری نے کہا کہ وہ جنیوا میں ہیں ۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ جنیوا کہاں ہے تو بتایا گیا کہ جنیو اسوئٹرزلینڈ
میں ہے ۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیسا ملک ہے، یہ چنگا ہے ؟،چیف سیکرٹری نے کہا کہ سنا ہے اچھا ملک ہےچیف جسٹس نےریمارکس دیئے کہ ہمیں کہتے ہیں ہم مداخلت کررہے ہیں، دیکھتے ہیں اس تقرری کا طریقہ کار کتنا شفاف ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ توقیر شاہ کو بلائیں ،واپس آکر ملک کی خدمت کرے،اداروں کے سربراہ اچھے لگ جائیں تو نظام
ٹھیک ہو جائے گا۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ موجودہ پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیراعلی کون ہے؟اس پر چیف سیکریٹری نے جواب دیا کہ امداد بوسال وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری اور بہت شریف النفس ہیں۔عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیرشاہ کی بیرون ملک بطور ممبر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن تعیناتی کا ریکارڈ جمع کرانےکا حکم دیا ہے۔