’’ ہائیکورٹ نے نوازشریف اور مریم نواز کی سزا معطلی کے فیصلے میں غلطی کی ہے کہ۔۔‘‘ چیف جسٹس نے شریف خاندان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن صفدرکی سزامعطلی کیخلاف نیب کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں غلطی کی ہے،سزا معطلی کا فیصلہ 2، 3 صفحات کا ہوتا ہے،ہائیکورٹ نے 43 صفحات کے فیصلے میں کیس پر رائے کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے نوازشریف ،مریم نوازاور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی درخواست کی سماعت کی، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نوازشریف اور مریم نوازکو نوٹس جاری کردیاجبکہ کیپٹن صفدر کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیپٹن صدرکو ایک سال کی قیدکی سزا ہے ،اتنی معمولی سزا پر نوٹس جاری نہیں کر سکتے ،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں غلطی کی ہے،سزا معطلی کا فیصلہ 2، 3 صفحات کا ہوتا ہے،ہائیکورٹ نے 43 صفحات کے فیصلے میں کیس پر رائے کا اظہار کیا،عدالت نے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔