آج صبح میں آرہا تھا تو ایک وکیل کا مسیج آیا جو میں آپ کو بھی سنانا چاہتاہوں،اس میں لکھا کہ۔۔۔۔چیف جسٹس نے ایسی بات سنا کہ تمام سیاستدانوں اور فوج سب کو سوچ میں ڈال دیا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح جب میں سو کر اٹھا تو مجھے ایک وکیل صاحب کا میسج آیا اور یہاں آتے ہوئے میں نے سوچاکیوں نہ آپ سے شیئر کروں اور شاید یہ میرا یہ یہاں آنے کا مقصد بھی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ان وکیل صاحب نے لکھا کہ مجھے پینے کاصاف پانی چاہئے ،مجھے صاف پانی اور صاف چاہئے، مجھے خالص دودھ چاہئے،مجھے مردہ جانوروں کا گوشت نہیں کھانا ،مجھے ہیپاٹائٹس ،کینسر اور بیماریوں سے تحفظ چاہئے،مجھے فصلوں کی جائزہ قیمت فوری ملنی چاہئے،مجھے سستا اور فوری انصاف چاہئے ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ میری ہے جدوجہد ،یہ میرا مقصد ہے،اگرمیں آپ کو اپنا سپاہی کہتا ہوں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کسی سے محاذ آرائی کریں۔ان کا کہناتھا کہ ہم تو اپنے مقاصد سے ہٹ گئے ہیں اب بھی ہمارے پاس وقت ہے آپ لوگوں کے تعاون سے ہم مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.