سپریم کورٹ کے ڈرائیور اور یونگس دوکتر کی تنخواہ میں فرق بتا کر چیف جسٹس نے تہلکہ خیز حکم جاری کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے سیکرٹری صحت بلوچستان کی تنخواہ اس وقت تک روکنے کا حکم دے دیا جب تک ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں بنائی جاتی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تعلیم اور صحت سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ میں کی۔ دوران سماعت سیکرٹری صحت بلوچستان عدالت میں پیش

ہوئے ۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری صحت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی سخت سرزنش کی ۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری صحت بلوچستان کو مخاطب کرکے کہا میں آپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ، آپ لیٹ ہیں، نوکری چھوڑ دیں آپ نے ہسپتالوں کی حالت دیکھی ہے، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری صحت کو کہیں اور منتقل کردیں۔

چیف جسٹس نے سیکرٹری صحت سے استفسار کیا ینگ ڈاکٹرز کو ابھی تک تنخواہیں کیوں ادا نہیں کی گئیں، کل بڑی مشکل سے ہڑتال ختم کرائی۔ ڈاکٹرز کو 24 ہزار اور سپریم کورٹ کا ڈرائیور 35 ہزار تنخواہ لے رہا ہے، جب تک انہیں تنخواہ ادا نہیں کی جاتی آپ کی تنخواہ بند ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.