عوامی اتحاد کام کرگیا،چکن بائیکاٹ مہم نے وہ کر دکھایا جو کافی عرصے انتظامیہ بھی نہ کرسکی تھی۔ قیمتیں ایک بار بھی تبدیل

عوامی اتحاد کام کرگیا، سوشل میڈیا پر چلنے والی چکن مہم کی بدولت دو روز کے دوران کراچی میں چکن 285 روپے کلو ہوگیا۔کراچی میں مرغی کا گوشت سستا ہونا شروع ہوگیا، جس کی سب سے بڑی وجہ سوشل میڈیا پر چکن بائیکاٹ مہم ہے۔ جس

نے 17 مئی سے قبل ہی چکن کی قیمت کو بریک لگا دی۔ عوامی بائیکاٹ سے مرغی کی مانگ گھٹ گئی اور چکن 300 روپے سے بھی نیچے آگیا۔ دو روز کے دوران مرغی کا گوشت 55 روپے کمی کے بعد 285 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔عوام کا کہنا ہے کہ اگر

اسی طرح کے اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا تو رمضان میں دیگر اشیاء خوردونوش جن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو ان کا بھی بائیکاٹ کر کے عوام قیمتوں میں کمی لا سکتے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.