چین، سعودی عرب اورقطرکےبعددنیا کے ایک اورامیرترین ملک نے پاکستان میں کھربوں کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ۔۔ ملک کی قسمت جگا دینے والی بریکنگ نیوزآگئی

چینی اورسنگاپور کی کمپنیاں پاکستان میں بڑے پیمانےپرسرمایہ کاری کریں گی، یہ سرمایہ کاری ہاوسنگ، مینوفیکچرنگ اورشپینگ سیکٹر میں کی جائےگی، تفصیلات کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے، پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے ، سرمایہ کاری

حجم چارارب ڈالر تک ہوگا، چینی کمپنی ایکس سی ایم جی اور ایچ ایس ایس گروپ نے لیٹرآف انٹینٹ جاری کردیا، جس کے مطابق ہاوسنگ اور مینوفیکچرنگ کمپنی میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، دوسری جانب سنگاپورکی کمپنی شپینگ سیکٹر میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، سنگاپورکی کمپنی کی اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں چارہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی اور شپینگ کےشعبے میں سرمایہ کاری سے غیر ملکی شپس کو ادا کئےگئے زرمبادلہ کی بھی بچت

ہوگی،پاکستان تقریباچار ارب ڈالر فریٹ کی مد میں ادا کرتا ہے، گوادر اور سی پیک کے باعث پاکستان میں شپنگ سیکٹر میں بہت مواقع موجود ہیں، یاد رہے 6 مارچ کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایکس سی ایم جی کمپنی کےگلوبل سیلز پریزیڈنٹ ڈاکٹر ہنسن لیو نے پاکستان میں2 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، سرمایہ کاری ہاؤسنگ اور مینو فیکچرنگ کے شعبے میں کی جائے گی، چینی کمپنی پاکستان میں ہیوی مشنری پلانٹ لگائے گی اور 50 لاکھ گھروں کے

حکومتی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کوتحفظ فراہم کررہی ہے، سرمایہ کاری میں آسانی،مراعات کا بہترخیال رکھاجارہاہے اور ملک میں کاروبارکےلئےدوستانہ ماحول فراہم کررہے ہیں، واضح رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان سے ایڈوٹکوگروپ ملائشیا کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں ایڈوٹکوگروپ نے پاکستان میں250ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا گروپ پہلے سے پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.