چینی قونصل خانے پر حملہ، آپریشن کی کمانڈ کرنے والی یہ خاتون کون ہے؟ ایسی خبر آگئی کہ دھرتی کی اس بیٹی پر آپ کو بھی فخر ہوگا

شہر قائد میں چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام ایک خاتون پولیس افسر کی قیادت میں بنایا گیا۔ خاتون پولیس افسر سہائی عزیز تالپور دیہی سندھ کی پہلی سی ایس پی ہیں جنہوں نے سخت محنت سے کامیابی حاصل کی۔

کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے تین دہشتگردوں نے علی الصبح حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں تینوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد کیے جانے والے آپریشن کی قیادت سندھ پولیس کی خاتون ایس ڈی پی او سہائی عزیز تالپور نے کی۔

حملہ ناکام بنائے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ ، چینی قونصل جنرل اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے خاتون کی بہادری کو سراہا ۔

سہائی عزیز تالپور نے 2015 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

سہائی عزیز تالپورسی ایس پی بننے والی دیہی سندھ کی پہلی خاتون ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.