چین نے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ تھام لیا، کتنے ارب ڈالر دے گا؟ بڑی خوشخبری آ گئی
پاکستان اور چین کے درمیان امدادی پیکیج کے معاملے میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ چین رواں مہینے کسی بھی وقت پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 بلین ڈالر جمع کروا دے گا۔
نجی خبر رساں ادارے ’دی نیوز‘ کے مطابق معاملے سے باخبر سینئر حکام کا کہنا ہے کہ چین 2 بلین ڈالر کی یکم اقساط کی صورت میں نہیں بلکہ یکمشت ہی دے گا اور اس کے علاوہ چین کیساتھ کمرشل ریٹ پر 15 بلین یوآن خریدنے کیلئے بات چیت بھی جاری ہے جنہیں چین کیساتھ تجارت کیلئے استعمال کیا جائے گا اور اس سے پاکستانی معیشت امریکی ڈالر کے دباﺅ سے بھی نکل جائے گی۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ملنے والے اس پیکیج سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو بڑا ریلیف ملے گا۔ چین پاکستانی زمبادلہ کے ذخائر کو سنبھالا دینے کیلئے اپنی امداد کو ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔