چین جانے والے وفد میں حکومت نے 2 ایسی کاروباری شخصیات کو شامل کرلیا کہ ہنگامہ برپاہوگیا، دونوں کی دبئی میں۔۔۔

وزیراعظم عمران خان کی نئی حکومت ایک جانب کرپشن و اقربا پروری کے خلاف جہاد کا اعلان کررہی ہے تو دوسری جانب گاہے بگاہے کچھ ایسے ’کارنامے‘ بھی دکھا رہی جنہیں دیکھ کر گزشتہ حکمرانوں کی تصویر آنکھوں کے سامنے گھومنے لگتی ہے۔ ایک ایسا ہی ’کارنامہ‘ اس انکشاف کی صورت میں سامنے آیا ہے کہ چین بھیجے جانے والے پانچ رکنی کاروباری وفد میں دو ایسی شخصیات کو شامل کردیا گیا ہے جن کے نام دبئی میں اربوں ڈالر کی جائیدادیں بنانے والوں میں شامل ہیں اور یہ دونوں شخصیات ایف آئی اے کو بھی مطلوب ہیں۔

یہ حیران کن دعویٰ اخبار ”دی نیوز“ نے کیا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین سے قبل بحری امور کے وزیر علی زیدی پانچ رکنی وفد کے ساتھ چین جارہے ہیں، جن کے ساتھ یہ دو متنازع شخصیات بھی شامل ہوں گی۔ اخبار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن، جنہوں نے 2018ءکے عام انتخابات میں حصہ بھی لیا، ایف آئی اے کی اس لسٹ میں شامل ہیں جس میں 374پاکستانیوں کے نام درج ہیں جنہوں نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت فائدہ حاصل کیا۔ یہ رپورٹ

پہلے ہی سپریم کورٹ میں پیش کی جاچکی ہے۔ ان صاحب نے دبئی میں موجود اپنی جائیداد کو ایمنسٹی سکیم میں ڈکلیئر کیا تھا جبکہ دوسرے صاحب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے قریبی ساتھی ہیں اور ان کا تعلق سمندر پار امور سے ہے۔ وہ بھی ایف آئی اے کی فہرست کے مطابق دبئی میں متعدد جائیدادیں رکھنے والوں میں شامل ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.