’یہ ایک ارب ڈالرہم سے لے لو‘ چین نے حق دوستی ادا کردیا، پاکستان پر کیوں نوٹوں کی بارش کردی؟ بڑی خبرآگئی
چین نے پاکستان کو اپنے غیرملکی کرنسی ذخائر میں ہونے والی کمی کو بہتر بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر کا قرض دے دیا۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ کی جانب سے دیا گیا حالیہ قرضہ اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ پاکستان کا اپنے غیر ملکی کرنسی ذخائر میں ہوتی کمی کو پورا کرنے کے لیے چینی قرضے پر انحصار بڑھ رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر گزشتہ برس مئی میں 16 ارب 40 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر رواں برس اسی ماہ
میں 9 ارب 66 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔پاکستان کی وزارتِ خزانہ کے حکام نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ قرض پاکستان اور چین کے درمیان ایک سے 2 ارب ڈالر کے قرض کی بات چیت کا نتیجہ ہے جن کے بارے میں رواں برس مئی میں کچھ خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔
وزارتِ خزانہ کے عہدیدار نے چینی کرنسی کے بارے میں تصدیق کی کہ ’یہ ہمارے پاس ہے‘ جبکہ دوسرے عہدیدار نے بتایا کہ ’معاملہ مکمل ہوچکا ہے‘۔تاہم اس حوالے سے جب وزراتِ خزانہ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔رواں برس اختتام پذیر ہونے والے مالی سال میں
پاکستان کے لیے چین کا حالیہ قرض 5 ارب ڈالر کی حد کو عبور کرلے گا۔وزارتِ خزانہ کے دستاویزات کے مطابق مالی سال 18۔2017 ء کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران چین نے پاکستان کو دوطرفہ قرض کی مد میں ڈیڑھ ارب ڈالر دیے تھے۔اس کے علاوہ اسی دوران پاکستان نے زیادہ چینی بینکوں سے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر حاصل کیے تھے۔