ہم پاک فوج کے ساتھ….. چین نے واضح اعلان کر دیا پاکستانیوں کو خوش کر دیا

چین کے نیشنل ڈیفنس کے کرنل رین گیو کھانگ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح پر دفاعی اور فوجی تبادلوں اور تعاون کو برقرار رکھاجائے گا،پاک چین فوجی تعاون وتعلقات میں مزید نکھار لایا جائے گا، چین اور پاکستان کےمابین تعاون علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے ضروری ہے، چین کی جدید مسلح پولیس کے لئے مزید اصلاحات کا نفاذ کیا جائے گا، چین کی سرحدی دفاعی فورس، فائر فائٹنگ فورس اور سیکورٹی فورس کی بحالی اور بہتری کے لئے تمام ناگزیر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔چین اور پاکستان اسٹریٹیجک پارٹنر اور شراکت دار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عسکریت پسندوں کے خلا ف تعاون اور معلومات کا تبادلہ بھی جاری رہے گا۔ چین بھارت کے حوالے سے کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کرنل رین نے کہا کہ چین بھارت خطے کی دو ریاستیں ہیں۔ چین بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ چین بھارت تعلقات میں برابری اور باہمی اعتماد اہم ہے۔ چینی افواج کے حوالے سے کئے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ چین اصلاحات پسند ملک ہے جدت پسند ہے۔ ترقی کی سیڑھیاں چڑھ رہا ہے اس لئے چینی فوج کو بھی دنیا کی بہترین فوج بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.