چین نے پاکستان کو امداد دینے کے بدلے سخت شرط لگا دی، چینی اخبار کے انکشاف نے عمران خان کو مزید مشکل میں ڈال دیا

چین کی طرف سے اگرچہ پاکستان کے لیے امدادی پیکج کا اعلان نہیں کیا گیا اور بعض چینی حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر مزید مذاکرات کی ضرورت ہے، تاہم انہوں نے امداد کے بدلے ایک شرط لگا دی ہے۔

چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکومت نے جمعہ کے روز پاکستان کو مالی معاونت فراہم کرنے کا وعدہ کیاہے تاہم بعض چینی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ممکنہ طور پر دیئے جانے والے فنڈز کا موثر استعمال ایک ناگزیر مسئلہ ہے۔ امداد لینے سے پہلے پاکستان کو یقین دہانی کرانی ہو گی کہ وہ ان فنڈز کا موثر استعمال کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بڑھتی ہوئی مالی مشکلات کے باعث اس کی غیرملکی قرضے واپس کرنے کی صلاحیت پر تحفظات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود چین کے سی پیک کے متعلق روئیے میں بالکل تبدیلی نہیں آئی اور نہ کبھی آئے گی۔جہاں تک چینی امداد کے استعمال کو موثر بنانے کی بات ہے تاکہ اس رقم سے خاطرخواہ معاشی ترقیاتی فوائد حاصل ہو سکیں، اس معاملے پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اوران میں کچھ وقت لگے گا۔

چینی اخبار کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب کی طرف سے گزشتہ ماہ 6ارب ڈالر کا امدادی پیکج دیا گیا ہے اور پاکستان کو اس سے ملتا جلتا پیکج دینا چین کے لیے بالکل بھی مشکل نہیں ہو گاتاہم اس پیکج کو کس طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے، یہ بہت اہم ہے۔اس رقم کو پاکستان میں غربت کے خاتمے اور اس کی برآمدات میں اضافے کے لیے استعمال کرنا ہو گا تاکہ پاکستان کا قرضوں کا بوجھ کم ہو سکے اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے پر قابو پایا جا سکے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.