” چین پاکستان کو امداد دے گا “ افواہوں کے بعد چینی حکومت نے واضح اعلان کر دیا ، پاکستانیوں کو خوش کر دیا
وزیراعظم پاکستان دورہ چین مکمل کر نے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، اپنے دورے میں انہو ںنے چین کے ساتھ انتہائی اہم ترین معاہدے کیے اور اہم ملاقاتیں بھی کیں ۔تاہم اب ہر کسی کی نظریں اس بات پر جمی ہوئی ہیں کہ چین پاکستان کو کتنی امداد دے گا اور یہ خوشخبری بھی چینی سفارتکار نے پاکستانیوں کو سنا دی ہے ۔
پاکستان کے انگیریزی اخبار ’دی نیشن‘ نے آج اداریہ شائع کیا ہے جس میں اخبار کی جانب سے عمران خان کے دورہ چین اور ا س دورا ن ہونے والے معاہدوں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ اداریہ میں کہا گیاہے کہ 15 معاہدوں پر دستخط کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کیلئے پاکستان کو ترقی اور اس کی معاشی بحران کو ختم کرنے کیلئے محفوظ اور دوستانہ کاروباری ماحول فراہم کرنا چاہتاہے ۔ان 15 معاہدوں میں ذراعت ، معیشت ، قانون پر عملدرآمد اور ٹیکنالوجی بھی شامل ہیں ۔
اسی اداریے کے ایک حصے کو ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفارتکار ’ لی ژیان ‘ نے کہا کہ چینی حکومت نے چینی حکام نے پاکستان کو واضح کیا ہے کہ ان کی مالی امداد کی جائے گی تاہم اس امداد کا بنیاد ی ڈھانچہ فائنل ہونا باقی ہے جس پر کام جاری ہے ۔اس سے پتا چلتاہے کہ پاکستان کس طرح مستقبل کو بہتر بنانے کی توقع کر سکتا ہے اور ایسی پالیسیاں پر کام کرے جو کہ حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی جاری رہیں ۔