چین میں موجود وزیر اعظم عمران خان کی زبان پھر پھسل گئی
وزیر اعظم عمران خان نے ون بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار اعدادوشمار بیان کرنے کے حوالے سے غلطی کردی، ون بلین ٹری منصوبے کو پانچ ارب درخت لگانے کا منصوبہ قرار دیدیا اور کہا کہ ہم نے گزشتہ پانچ سالوں میں ہم نے خیبر پختونخوا میں 5 ارب درخت لگائے۔ انہوں نے کہاکہ پورے خیبرپختونخوا میں 5 ارب درخت لگا دیئے اور اب ملک بھر میں 10 ارب درخت لگائیں گے۔اس پر ناقدین اور تجزیہ کاروں نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ اتنے بڑے فورم پر اس طریقے سے غلط اعدا دوشمار پیش کرنا ملک کی بدنامی کا باعث ہے۔
ناقدین کا کہناہے کہ کیا یہ زبان پھسلی یا تقریر کمپوز کرنے والے کی کوئی ٹائپنگ کی غلطی کہ وزیر اعظم عمران خان سے سونامی بلین ٹریز پروگرام کو پانچ گنا بڑھا چڑھا کر بتایا دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں بلین سونامی ٹری منصوبے کمیٹی کا اجلاس بار بار موخر کرنے پر اسپیکر کے پی کے اسمبلی اور اپوزیشن رہنماو¿ں کے درمیان تکراربھی ہوئی۔
جیونیوز کے مطابق اس سے قبل وزیراعظم مختلف اوقات میں کہہ چکے ہیں کہ ’’ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ تین سالوں میں ایک ارب درخت اگانا، چارسالوں میں ایک ارب اٹھارہ کروڑ درخت لگائے، خیبرپختونخوا میں تین سالوں کے اندر ایک ارب اٹھارہ کروڑ درخت لگائے ہیں ہم نے ‘‘ اس سے پہلے وزیراعظم ایک ارب (بلین) درخت لگانے کی بات کرتے آئے ہیں لیکن چین میں انہوں نے پانچ ارب درخت لگانے کی بات کی جسے زبان کا پھسلنا ہی قراردیا جاسکتاہے ۔