چین نے اپنے مزید پانچ شہروں کو ویزا فری کر دیا

چین نے53ممالک کے شہریوں کو144گھنٹے کیلئے فری ویزہ کی جس سہولت کا گذشتہ دنوں اعلان کیا تھا۔اب اس میں مزید 5 چینی شہروں کا اضافہ کر دیا ہے۔ان شہروں میں شن ڈانگ صوبے کا بندرگاہی شہر گنگ داؤ،فجیان صوبے کا ساحلی شہر زیامن،ہوبی صوبے کا دارالحکومت ووہان،سچوان صوبے کا دارالحکومت چھنگ ڈو اور ینان صوبے کا دارالحکومت کن منگ شامل ہیں۔ٹرانزٹ ویزہ فری پالیسی کی منظوری سٹیٹ کونسل نے دی ہے۔یہ سہولت آسٹریا،بیلجیئم،چیک،ڈنمارک،فرانس،جرمنی،روس اور امریکہ سمیت 53 ممالک کے شہریوں کو حاصل ہوگی۔تاہم شہریوں کو اس کے لیے دیگر شرائط پوری کرنا ہونگی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.