ان پاکستانیوں کے نام ہمیں دن جنہوں نے…. چین بھی میدان میں آ گیا، فہرست مانگ لی

چین نے سی پیک منصوبے کی سکیورٹی کیلئے پاکستانی سپیشل فورسز کی چائنہ میں خصوصی ٹریننگ کیلئے وفاقی حکومت اور محکمہ داخلہ پنجاب سے ا فسران کے نام مانگ لئے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق 21 دن کی یہ ٹریننگ 25 اگست سے 14 ستمبر 2018ءتک چین کے صوبہ ین جیانگ کے شہر ارمچی میں دی جائے گی جس کیلئے 30 افسران کے نام مانگے گئے ہیں۔ چینی حکومت نے پاکستان کی ترقی کے منصوبوں پر 2 سے 3 ہفتوں کے 16 سیمیناروں کے انعقاد کے شیڈول کا بھی اعلان کیا ہے جس میں پاکستان الیکٹرک پاور سیکٹر کے ٹیکس سٹیٹسکٹس پر 14 روزہ سیمینار شین ڈونگ، پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈیمز کی تعمیر اور ان کے تحفظ پر 14 روزہ سیمینار 16 اکتوبر 2018ءسے چینگ شاہ، پاکستان میں سرمایہ کاری اور تعاون پر 21 روزہ سیمینار 11

اکتوبر سے واہان، پبلک پالیسی مینجمنٹ فار پاکستان پر 21 روزہ سیمینار 11اکتوبر سے ہائیکو، پاکستان کی آکو پیشنل ہیلتھ اور سیفٹی کیلئے 14 روزہ سیمینار 11 اپریل سے چین شاہ، پاکستان میں انڈسٹریل پارسک کی پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کیلئے 21 روزہ سیمینار 17 اپریل سے تیان جینگ نوجوان پاکستانی سفارتکاروں کیلئے 14 روزہ سیمینار اور ٹریننگ پروگرام 27 اپریل سے بیجنگ، گوادر پورٹ کی ڈویلپمنٹ اور پلاننگ پر 21 روزہ سیمینار اور ٹریننگ 13 جون سے تیان جینگ پاکستان کیلئے ڈیجیٹل ٹیلی ویژن ٹرانسمیشن پر 15 روزہ سیمینار 18 ج ون سے ووہان، پاکستان میں ہائبر ڈچاول کی پروموشن پر 21 روزہ سیمینار 3جولائی سے چینگ شاہ، غربت کے خاتمہ کیلئے پاکستانی افسران کی ٹریننگ 14 روزہ سیمینار 25 جولائی سے بیجنگ، پاکستان میں تجارت کی سہولتوں کیلئے 21 روزہ سیمینار 9 ستمبر سے بیجنگ، پاکستان کیلئے ماڈرن انفارمیشن ٹیکنالوجی پر 21 روزہ سیمینار و ٹریننگ 21 ستمبر سے ووہان اور زراعت اور زرعی پروڈکس کی مینجمنٹ پر سیمینار اور ٹریننگ 10 اکتوبر سے ارمچی میں شروع ہوگی۔

ان تمام سیمینارز اور ٹریننگ کورسز کیلئے گریڈ 17 سے 20 تک کے 510 افسران کے نام فائنل کرکے چینی حکومت کو بھیجنے کا کہا گیاہے۔ ان تمام ٹریننگ کورسز اور سیمینارز پر جانے والے ان افسران کے تمام اخراجات جن میں ایئر ٹکٹس، رہائش اور دیگر چیزیں شامل ہیں، کے علاوہ انہیں 60 سے 80 چینی یوآن دئیے جائیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.