وزیراعظم عمران خان دورہ چین کامیاب، تنقید کے بعد وفاقی وزیر نے معاہدہ ہوا میں لہرا کر دکھا دیا ، اس میں کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہے ؟ سن کر آپ کو اپنے کانوں پریقین نہیں آئے گا

وزیراعظم عمران خان اس وقت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے جدو جہد کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور وہ سعودی عرب اور چین سے امداد ی پیکج بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم اب چین کے ساتھ ایک معاہدے کی تفصیل بھی سامنے آ گئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام ’ کیپٹل ٹاک‘ میں حامد میر کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے بتایا کہ چین کی ایک بہت بڑی کمپنی ہے جس کا نام ’ چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کمپنی ہے ، اس نے بلٹ ٹرین سمیت کئی بڑے بڑے پراجیکٹ بنائے ہیں۔ علی زیدی نے ٹیبل سے ایک کاغذاٹھاتے ہوئے حامد میر کو

دکھایا اور کہا کہ چین میں میری ان کے ساتھ میٹنگ یکم نومبر کو ہوئی تھی اور اس معاہدے پر دو تاریخ لکھی ہے ، ہماراچین کی اس کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیاہے جو کہ 9 بلین ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی۔ علی زیدی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ قرض نہیں ہے بلکہ ” بی اوٹی “ ہے جس کا مطلب بلڈ اوپریٹ اینڈ ٹرانسفر ہے ، یہ قرض نہیں ہوتاہے۔ ان کا کہناتھا کہ چینی کمپنی نے ہمیں آج معاہدہ بھیج دیاہے اور پاکستان میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پکی ہو گئی ہے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.