چینی قونصلیٹ حملے میںشہید اہلکاروں کے اہل خانہ کو 26ارب روپےدیں گے چین نے ایسا اعلان کر ڈالا کہ پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہے گا
پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن لیجیان چائو نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں قائم چینی قونصل خانے میں شہیدہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے لیے ہر چینی شہری ایک یوآن عطیہ کرے گا
(چین کی ایک ارب 38کروڑ آبادی کے تناسب سے یہ رقم پاکستانی 26ارب روپے بنتی ہے)، پاک چین دوستی صرف باتوں کی حد تک نہیں بلکہ اس کی جڑیں دونوں ممالک کے عوام کے دل میں موجود ہیں، پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ پیر کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیجیان چائو نے کہا کہ عطیات دینے والے افراد کا ماننا ہے کہ پاک
چین دوستی صرف باتوں کی حد تک نہیں بلکہ اس کی جڑیں دونوں ممالک کے عوام کے دل میں موجود ہیں۔ ابہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کو پیغام دینا چاہیں گے پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ڈپٹی چیف آف مشن لیجیان چائو نے کہا کہ یہ تقریب پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی جانب سے
رضاکارانہ طور پر منعقد کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ ان پولیس اہکاروں سے محبت کے لیے اظہار کے لیے یہاں موجود ہیں جنہوں نے کراچی میں قائم چینی قونصلیٹ حملے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔لیجیاں چائو نے کہا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کی جانب سے چینی باشندوں سے محبت پر شکریہ ادا کرنا چاہتے تھے ۔انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا شکریہ بھی ادا کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پاکستانی حکومت کے اقدام سے منسلک اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔