چینی قونصلیٹ پر حملے کے دوران 2پاکستانی پولیس اہلکارشہیدلیکن اب ان شہداءکیلئے چین کے عوام نے کیاکام شروع کردیا؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

سندھ حکومت نے چینی قونصلیٹ حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاءکیلئے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے امداد جبکہ زخمی سیکیورٹی گارڈ کا علاج بھی سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا لیکن ان شہداءکے لیے چینی عوام نے ایسا کام شروع کردیا کہ آپ بھی داد دیئے بنانہ رہ پائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات صرف حکومتی سطح پر نہیں بلکہ یہ عوامی سطح پر دوستی ہے جو گزرتے وقت کیساتھ بڑھتی چلی جارہی ہے، کراچی میں چین کے قونصلیٹ پر حملے کو ناکام بنانابھی اس کی عظیم مثال ہے جب پاکستان کے پولیس اہلکاروں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے کراچی

قونصلیٹ کے عملے کو محفوظ بنایا۔اس محبت او رقربانی کے جواب میں چین کے عوام نے بھی مایوس نہیں کیا اور پاکستان میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کیلئے عطیات اکٹھا کرناشروع کردیئے۔

چینی سفارتکار لیجیان ژاﺅ نے دونوں شہدا کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ’چین اور پاکستان بھائی ہیں، یہ عوام کی عوام سے دوستی ہے ، حکومتی سطح پر ایوارڈز کے علاوہ چینی عوام نے بھی رضاکارانہ طورپر چینی قونصلیٹ کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے دوپولیس اہلکاروں اور ایک سیکیورٹی گارڈ کیلئے چندہ اکٹھا کرنا شروع کردیا“۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.