چینی قونصلیٹ حملہ ۔۔۔ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب، کلبھوشن نے بڑا انکشاف کردیا

کراچی میں آج صبح چینی قونصلیٹ پر دہشتگردوں نے حملے کی کوشش کی جسے پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا ۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ علیحدگی پسند تنظیم ”بلوچ لبریشن آرمی” نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بلوچ علیحدگی پسند تنظیم ”بلوچ لبریشن آرمی” کے ترجمان نے فون پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے

بی بی سی کو بتایا کہ ان کے تین ارکان اس کارروائی میں شامل ہیں اور یہ چین کے لیے ایک تنبیہ ہے۔علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ایک ترجمان جیہاند بلوچ نے فون پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے مجید بریگیڈ کے تین فدائین اس کارروائی میں شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ چین کے لیے ایک تنبیہہ ہے کہ وہ ہماری زمین پر قبضے کی کوشش چھوڑ دے ورنہ مستقبل میں اسے مزید سنگین معاملات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بلوچ لبریشن آرمی

کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے تانے بانے بھارت سے بھی ملتے ہیں۔بھارت پاک چین تعلقات کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو بھی نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کے جاسوس کلبھوشن یادیو نے اپنے اعترافی بیان میں ”بلوچ لبریشن آرمی” (بی ایل اے) کو بھارتی فنڈنگ کا انکشاف کیا تھا اور اعتراف کیا تھاکہ یہ تنظیم بھارت کی ایما پر پاکستان میں کارروائیاں کرتی ہے۔ کلبھوشن یادیو کے اسی بیان کی بنیاد پر

آج صبح چینی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کا شُبہ ظاہر کیا جا رہا ہے البتہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.