ترقی کرنی ہے اور نیا پاکستان بنانا ہے تو میری یہ بات ذہن نشین کر لو ۔۔۔۔ چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو کیا گر کی باتیں بتا دیں ؟ تازہ ترین خبر
چین کے صدر شی چن ینگ نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے چینی زبان کے محاروںکا استعمال کیا اور کہا کہ چینی محاروہ ہے کہ ’’اگر دریا مسلسل بہتے رہیں اور سمندر میں گرتے رہے تو سمندر گہرا ہو جاتا ہے لیکن اگر دریاؤں
کا پانی کم ہو جائے تو سمندر خشک ہو جاتا ہے۔ چینی میڈیا نے صدر شی چن ینگ کی تقریر کے اہم نکات شائع کئے ہیں ۔ صدر شی ینگ نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ جن پودوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں وہ جلدی بڑے ہو جاتے ہیں اور مضبوط ہوتے ہیں۔ چینی صدر روڈ اینڈ بیلٹ منصوبہ سی پیک جن کا اہم حصہ ہے کو کامیاب بنانے کے لیے ساٹھ سے زیادہ ملکوں پر زور دے رہے تھے کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کریں۔ چینی صدر نے اس تقریر میں چینی زبان کا یہ محاورہ بھی استعمال کیا ’’وعدہ پورا کرنا سونے سے بھی زیادہ اہم ہے‘‘