دنیا میں کوئی بھی ملک اس قابل نہیں کہ ۔۔۔۔۔ چینی صدر کے دبنگ اعلان نے نام نہاد سپر پاورممالک کے چھکے چھڑا دیئے
چینی صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ چین کو معاشی ترقی کے لیے کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے دی گئی سمت پر کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا،، چین اپنی حفاظت کرنا جانتا ہے ،، کسی کے حکم کے مطابق نہیں چلیں گے ،، اور اپنی حفاظت کریں گے،،
کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے معاشی ترقی کے 40 سال مکمل ہونے پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ چین اپنی ایک پارٹی نظام سے انحراف نہیں کرے گا اور کسی ملک سے احکامات نہیں لے گا جب کہ سوشل ازم کا عظیم پرچم چین کی سرزمین پر ہمیشہ سربلند رہے گا،، چینی صدر نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کی قیادت سوشل ازم کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور چینی کردار کے باعث سوشلسٹ سسٹم نے عظیم کامیابی حاصل کی۔،،
صدر شی جن پنگ نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ چین کو کسی بھی ملک سے خطرہ نہیں اور چین کو اپنی مرضی کے مطابق نہیں دھکیلا جاسکتا، کوئی اس پوزیشن میں نہیں کہ چین کے لوگوں کو یہ ڈکٹیٹ کراسکے کہ انہیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔ ،، چینی صدر نے اپنے خطاب کے دوران اصلاحات کا وعدہ کیا لیکن انہوں نے کسی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔،، یاد رہے کہ امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے بارہا چین پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ چین کی کمپنیاں مغربی اکنامک بورڈ سے مکمل فوائد حاصل کررہی ہیں اور اس کے جواب میں ان ممالک کو کچھ نہیں ملتا۔