’’عمران خان وہ آدمی ہیں جو امریکہ سے۔۔۔‘‘ عمران خان کی جیت کے بعد سی آئی اے کے سابق آفیسر نے انتہائی خطرناک بات کہہ دی

عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح پر دنیا بھر سے ملاجلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کہیں اسے پاکستان کی جمہوریت کے لیے خطرناک قرار دیا جا رہا ہے تو کہیں ملک کے لیے بہتر۔ ایسے میں امریکہ خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ بروس ریڈل نے ایک انتہائی خطرناک بات کہہ دی ہے۔ ویب سائٹ thedailybeast.com پر شائع ہونے والے آرٹیکل میں بروس ریڈل نے لکھا ہے کہ ’’دنیا کا

خطرناک ترین ملک (پاکستان)مزید خطرناک ہو گیا ہے کیونکہ ایٹمی طاقت کے حامل ملک کا اگلا وزیراعظم (عمران خان) وہ شخص ہے جو امریکہ سے سب سے زیادہ نفرت کرتا ہے۔ اورپاکستان کے ہر مسئلے کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتا ہے۔‘‘

بروس ریڈل نے مزید لکھا ہے کہ ’’عمران خان پاکستان ہی نہیں، جنوبی ایشیاء کے سیاستدانوں میں سب سے زیادہ امریکہ سے نفرت کرنے والا شخص ہے اوراسے پاکستانی فوج کی حمایت بھی حاصل ہے اور اس بات کے بھی یقینی شواہد موجود ہیں کہ وہ اسی حمایت سے ہی اقتدار تک پہنچا ہے۔عمران خان دوٹوک بات کرنے والا شخص ہے اور ببانگِ دہل پاک فوج کا دفاع کرتا ہے۔ دوسری طرف وہ کچھ شدت پسند

تنظیموں کے بھی بہت قریب ہے۔ وہ تسلسل کے ساتھ امریکہ پر شدید تنقید بھی کرتا آ رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ’امریکہ پاکستان کے ساتھ ’ڈورمیٹ‘ (Doormat)جیسا سلوک کرتا ہے اور امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اربوں ڈالر کا مالی اور بھاری جانی نقصان اٹھا چکا ہے۔‘پاکستان اور امریکہ کے تعلق کئی دہائیوں پر محیط ہیں جو بہت سے اتار چڑھاؤ سے گزرے ہیں۔ اس وقت یہ تعلقات

ایک بار پھر خراب چل رہے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی فوجی امداد بھی بند کر چکی ہے۔ ایسے میں عمران خان جیسے شخص کا پاکستان میں اقتدار میں آنا دونوں ملکوں کے تعلقات کے لیے مزید خرابی کا باعث بنے گا۔‘‘

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.