سینما میں فلم دیکھتے ہوئے معروف کاروباری شخص کی 10 سالہ بچی کے ساتھ مسلسل انتہائی غیر اخلاقی ترین حرکت، ویڈیو سامنے آگئی، ہر شخص غصے سے آگ بگولا ہوگیا کیونکہ ساتھ ہی بچی کی ماں۔۔۔

بھارت کے ایک سنیما گھر میں فلم دیکھتے امیر کاروباری شخص اور ایک ماں بیٹی کی ایسی غیر اخلاقی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے کہ دیکھ کرشیطان بھی شرما جائے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ویڈیو بھارتی ریاست کیرالا کے ایک سنیما گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج پر مبنی ہے جس میں ’کے وی موئتھین کتی‘ (KV Moitheenkutty)نامی 60سالہ معروف کاروباری شخص ایک خاتون اور اس کی 10سالہ بچی کے ساتھ جنسی حرکات کر رہا ہوتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ

موئتھین فلم کے شروع ہونے سے اختتام تک ماں اور اس کی کم سن بیٹی کے ساتھ شیطانی افعال کرتا ہے۔ صرف فلم کے وقفے کے دوران وہ اٹھ کر باہر جاتا ہے اور فلم شروع ہونے پر دوبارہ آ کر وہی بے شرمی شروع کر دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنیما گھر کی انتظامیہ نے اڑھائی گھنٹے سے زائد دورانیے کی یہ ویڈیو چائلڈ لائن کو دی جس نے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی تاہم پولیس موئتھین کے اثرورسوخ کی وجہ سے کوئی کارروائی نہ کر سکی۔ بعدازاں پولیس سے مایوس ہو کر چائلڈ لائن نے یہ ویڈیو میڈیا کو دے دی۔ جب ویڈیو کے کلپ ٹی وی چینلز پر چلے تو پوری ریاست ہل کر رہ گئی اور پولیس نے دباﺅ کے تحت موئتھین کو گرفتار کر لیا۔

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے کم سن بچی اور اس کی ماں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ موئتھین کی کیرالا کے شہر تھریسر میں جیولری کی دکانیں ہیں اور اس کا کاروبار مشرق وسطیٰ کے ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ خاتون کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ اس کی دو بڑی بیٹیاں بھی ہیں اور

پولیس کا کہنا ہے کہ ”غالب امکان ہے موئتھین ان دونوں کے ساتھ بھی جنسی تعلق استوار کر چکا ہے اور اس کم سن بچی کے ساتھ بھی پہلے سے یہ غیر اخلاقی سلوک کرتا آ رہا ہے اور اس سب میں ان بچیوں کی ماں خود ملوث ہے۔اس خاتون کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.