’کنڈوم کا استعمال فوری طور پر بند کردیں کیونکہ۔۔۔‘ فلپائن کے صدر نے اپنے شہریوں کو ایسا حکم دے دیا کہ ہنگامہ برپاہوگیا

Dshio
فلپائن کے صدر اپنے عجیب و غریب قسم کے احکامات اور عالمی رہنماﺅں کو ننگی گالیاں دینے کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ اب انہوں نے ایک بار پھر اپنے ملک کے شہریوں کو ایک ایسا حکم دے دیا ہے کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ویب سائٹ stuff.co.nz کی رپورٹ کے مطابق صدر روڈریگوڈوٹرٹے نے فلپائنی شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ کنڈوم کا استعمال فوری بند کر دیں۔اور اس کی وجہ صدر صاحب نے یہ بتائی ہے کہ کنڈوم کے ساتھ جنسی تعلق پرلطف نہیں ہوتا۔
روڈریگوڈوٹرٹے نے اس نئے ہدایت نامے میں ملک بھر کی خواتین، بالخصوص بیرون ملک سے آنے والی عورتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مردوں کو کنڈوم استعمال کروانے کی بجائے خود مانع حمل ادویات استعمال کریں۔ اپنی تقریر میں روڈریگوڈوٹرٹے نے ٹافی اور اس کے ریپر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے اس بھونڈے موقف کے حق میں ایسی غیر اخلاقی ترین دلیل بھی دی جو یہاں بیان نہیں کی جا سکتی۔ روڈ ریگو ڈوٹرٹے اقتدار میں آنے کے بعد سے اس نوعیت کے کئی بیانات دے چکے ہیں۔ ابھی گزشتہ ہفتے ہی انہوں نے اپنی فوج کو نیا حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں انہوں نے انتہائی فحش الفاظ میں اپنے فوجیوں کو ہدایت کی کہ ”باغی خواتین کے پوشیدہ حصے پر گولیاں مار کر انہیں ہلاک کرو۔“

source

Leave A Reply

Your email address will not be published.