بھارتی طیاروں کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے بعد نریندرا مودی کا پہلا بیان سامنے آگیا
بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا پہلا بیان سامنے آگیا اور کہاہے کہ ’ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں، ملک کی ترقی کیلئے کام کرنیوالے ہرشخص کو سیلوٹ کرتاہوں“۔
راجھستان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندرا مودی کاکہناتھاکہ ’میں آپ کے جوش اور بلند حوصلے کے پیچھے چھپی وجہ سمجھ سکتا ہوں،مودی نے اپنے ساتھ ”بھارت ماتا کی جئے“ کے نعرے بھی لگوائے اور کہاکہ 2014ءکی بات دہرانا چاہتاہوں ، سوگندھ مجھے اس مٹی کی، میں دیش نہیں مٹنے دوں گا، میں دیش نہیں رکنے دوں گا، میں دیش نہیں جھکنے دوں گا، میراوچن ہے بھارت ماں کو، تیرا شیش نہیں جھکنے دوں گا“۔
مودی نے کہاکہ میں ہرکسی کو یہ یقین دلاتاہوں کہ ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔