کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرنیوالے بھارت کو لینے کے دینے پڑگئے، بڑا نقصان کروا بیٹھا

کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے بعد بھارت کی سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی جس سے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ۔

تفصیل کے مطابق انڈین سٹاک مارکیٹ 450 پوائنٹس تک نیچے گری جس سے سرمایہ کار سر پکڑ کر رہ گئے ۔بارڈر کی صورتحال کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ کا آغاز ہی 10800کی سطح سے ہوا اور گرتے گرتے 10740کی سطح پر پہنچ چکا ہے جبکہ سنسیکس میں بھی 200سے زائد پوائنٹس کی کمی کیساتھ ہوا۔ آخری اطلاعات کے مطابق سنسیکس میں 460.18پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔

ادھر بھارتی روپے کی قدر میں بھی منگل کو ڈالر کے مقابلے میں 28پیسے کی کمی دیکھی گئی اور 71.26روپے میں ٹریڈ ہورہاہے جبکہ گزشتہ روز 70.98روپے میں ڈالر کی کلوزنگ ہوئی تھی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.