قونصل خانے پر حملے میں کونسے دو ممالک کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں؟ ایسا انکشاف کہ پاکستانیوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے۔ کراچی سے تین سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے دہشتگردوں کو گاڑی خرید کر دی اور ریکی میں بھی مدد کی۔

تفصیلات کے مطابق چینی قونصل خانے پر حملے کی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حساس اداروں نے سہولت کاری کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے، دہشت گردوں کو مقامی سہولت کاروں نے مدد فراہم کی تھی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی اور افغان خفیہ ایجنسی کی جانب سے حملے کیلئے فنڈنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، سہولت کاروں نے گاڑی کی خریداری میں اہم کردار ادا کیا۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے 2 ماہ قبل چینی

قونصل خانے کی ریکی کی، دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کی آخری رجسٹریشن 6 سال پرانی ہے، گاڑی کی فروخت اور خریداری میں ملوث افراد کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

ادھر چینی قونصل خانے پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اس مقدمے میں حربیار مری اور اسلم اچھو سمیت کالعدم تنظیم کے تیرہ ملزمان نامزد کئے گئے ہیں۔حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں دہشتگردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل، سندھ اسلحہ ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.