پاکستان پر سی پیک منصوبوں کے باعث چین کا کوئی قرضہ نہیں بڑھ رہا ،،چینی سفیر
چینی سفیر ژاﺅجنگ نے کہا ہے کہپاکستان پر سی پیک منصوبوں کے باعث چین کا کوئی قرضہ نہیں بڑھ رہا ،حکومت کے درمیان منصوبوں کیلئے رعایتی قرضے فراہم کر رہے ہیں .
میڈیا رپورٹس کے چینی کے سفیر ژاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ عمران خان دوسرے بیلٹ اینڈروڈفورم کے اہم سپیکرہوں گے، وزیراعظم عمران خان صدرشی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم عمران خان ہارٹیکلچرنمائش میں بھی شرکت کریں گے،وزیر اعظم عمران خان چینی سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،چینی سفیر نے کہا کہ فورم کے دوران تجارت اورسرمایہ کاری پربات چیت ہوگی،پاکستان بیلٹ اینڈ روڈکا بڑاشراکت دارہے،چینی سفیر نے کہا کہ سری لنکا میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں ،سری لنکا میں دہشتگردی میں 4 پاکستانی زخمی جبکہ 2 چینی ہلاک ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر سی پیک منصوبوں کے باعث چین کا کوئی قرضہ نہیں بڑھ رہا ،حکومت کے درمیان منصوبوں کیلئے رعایتی قرضے فراہم کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی ناگزیر ہے ،طالبان اورامریکاکے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔