”ہم کیٹ میڈلٹن کو اس طریقے سے قتل کریں گے“ داعش نے برطانوی شہزادی کی ایسی تصاویر جاری کردیں کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا

عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کی جانب سے برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق داعش نے اپنی ویب سائٹ پر برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کی ایسی تصاویر جاری کی ہیں جن میں شہزادی پر کراس لگے ہوئے ہیں۔ داعش کی جانب سے اپنے کارندوں کو کہا گیا ہے کہ وہ کیٹ میڈلٹن کو زہر دے کر ماریں ۔ داعش کی ویب سائٹ پر مختلف پیغامات میں کہا گیا ہے ’ ہم جانتے ہیں کہ شہزادی کی پسندیدہ سپر مارکیٹ کون سی ہے‘۔ ہم جانتے ہیں کہ کیٹ میڈلٹن سپر مارکیٹ میں کون سا کھانا کھاتی ہے، ہم اس کے کھانے میں زہر ملائیں گے۔

ڈیلی سٹار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ پیغامات داعش کی ویب سائٹ پر موجود چیٹ روم سے حاصل کیے گئے ہیں ۔ یہ درجنوں شدت پسندوں کے مابین ہونے والی گفتگو کا تبادلہ ہے جس میں جنگجوﺅں کو ہدایت کی جارہی ہوتی ہے کہ کیٹ کیا کھاتی ہے، کس سٹور پر جاتی ہے اور کس طرح اسے زہر دیا جاسکتا ہے۔برطانوی سکیورٹی حکام نے اس خطرے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے،

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.