کیا آپ یقین کریں گے یہ خاتون دادی بن چکی ہے، اس کے باوجود کیا چیز استعمال کرنے کی وجہ سے آج بھی جوان نظر آتی ہے؟ پوری دنیا کو نسخہ بتادیا
دادی اماں کے الفاظ سے ہمارے ذہن میں ایک ایسی بڑھیا کا تصور ابھرتا ہے جو ہمہ وقت لاٹھی کے سہارے لڑکھڑاتی ہوئی شریر بچوں کا تعاقب کرتی اور ان پر چلاتی نظر آتی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی یہ دادی اماں ہیں جن کے حسن و جمال اور چستی و پھرتی کو دیکھ کر نوجوان لڑکیاں بھی شرما جاتی ہیں۔ اور تو اور، یہ دادی اماں آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے سالانہ ’مس میکسم‘ مقابلہ حسن کے فائنل مرحلے تک بھی پہنچ چکی ہیں۔
جینا سٹورٹ نامی اس خوبرو دادی کی سدابہار جوانی کا راز جاننے کے لئے ہر کوئی بے تاب تھا اور بالآخر انہوں نے یہ راز بتا ہی دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ سادہ خوراک، ورزش اور مثبت سوچ ان کا طرز زندگی ہے لیکن ان کی جوانی کا سب سے بڑا راز یہ ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کو ہر قسم کے کیمکلز سے پاک رکھا ہوا ہے۔
جینا کہتی ہیں کہ وہ کبھی بھی پلاسٹک کی بوتل سے پانی نہیں پیتی ہیں کیونکہ پلاسٹک میں بی پی اے نامی کیمیکل ہوتا ہے جو صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ وہ اساسی پانی بھی استعمال کرتی ہیں جس میں معدنیات کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اپنے بالوں کی خوبصورتی کے لئے وہ ناریل کا تیل استعمال کرتی ہیں اور اسے کھانا پکانے کے لئے بھی استعمال کرتی ہیں۔ اسی طرح وہ گلاب کی
ڈوڈی کا تیل بھی جلد اور خصوصاً چہرے کی چمک کے لئے باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں۔ جینا کا کہنا ہے کہ یہی وہ چیزیں ہیں جن کی بدولت وہ 47 سال کی عمر میں بھی اپنے بچوں کی والدہ کی بجائے ان کی بہن نظر آتی ہیں۔