ڈائیوو کمپنی نے ایسی شاندار بس سروس متعارف کروادی کہ پاکستانی جہاز پر سفر کرنا چھوڑ دیں گے
ڈائیوو ایکسپریس ایک ایسی ٹرانسپورٹ کمپنی ہے جسے پاکستان میں بہترین سفری سہولیات متعارف کرانے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ اس سروس کی بسوں میں دیگر بسوں کی نسبت مسافروں کے بیٹھنے کیلئے نشستیں بھی گنجائش والی ہوتی ہیں جبکہ دوران سفر مسافروں کو کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ ایک سے دوسرے شہر جدید سفری سہولیات متعاف کرانے کے بعد ڈائیوو نے لاہور شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا بیڑا اٹھایا جو کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ اندرون شہر بہترین بس سروس دینے کے بعد اب ڈائیوو نے کراچی سے لاہور کیلئے جدید ترین نئی سروس متعارف کرادی ہے۔
ڈائیوو کمپنی کی جانب سے کراچی سے لاہور سلیپر سروس متعارف کرائی گئی ہے جس میں مسافروں کے سونے کیلئے سیٹوں کی بجائے برتھ بنائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک بس کی نشستیں نکال کر اسے ٹرین کے اے سی سلیپر ڈبے کی طرح بنادیا گیا ہے۔ اس سروس میں ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ برتھوں پر صاف ستھرے بستر بھی لگائے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو سفر کی تھکان کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ طویل سفر باآسانی کرسکیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد مسافروں کی جانب سے ڈائیوو کمپنی کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔