میں آپ کو ڈیم فنڈ کیلیے ایک ارب روپے دوں گا مگر اس شرط پر ۔۔۔ نامور شخصیت نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے سامنے بہت بڑی شرط رکھ دی

کاروباری گروپ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک ارب روپیہ ڈیم فنڈ میں دینے کی حامی بھر لی۔کاروباری گروپ نے چیف جسٹس کو پیغام دیا ہے کہ ہمارا نام ظاہر نہ کیا جائے تو ہم ڈیم فنڈز میں ایک ارب روپیہ دینے کو تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابقپاکستان میں پانی کا بحران

شدید ہونے کا خدشہ ہے۔حالیہ صورتحال میں پاکستان میں پانی کی کمی کا بحران تیزی سے شدت اختیار کر رہا ہے۔جہاں ایک طرف موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان بے حد متاثر ہوا ہے، وہیں دوسری جانب بھارت نے نئے ڈیم بنا کر پاکستان کے دریاوں کا پانی روک لیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے باوجود پاکستان میں بننے والی کوئی بھی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔تاہم اس حوالے سے گزشتہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ایک طاقتور مہم شروع کی گئی ۔اس مہم کے بعد کالاباغ ڈیم کا

معاملہ عدالت بھی جا پہنچا ہے اور اس حوالے سے خاصے فکر انگیز مباحثے قومی چینلز پر انعقاد پذیر ہو رہے ہیں جس میں کالاباغڈیم کی تعمیر ،ممکنہ تنازعہ اور اسکے حل کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے۔کچھ عرصہ قبل سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر سے متعلق کیس سنا دیا گیا جس کے مطابق مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دیا اور اسکے ساتھ ہی ڈیموں کی تعمیر کے عطیات اکٹھے کرنے کے لیے بینک اکاونٹس بھی بنادئیے گئے جس میں اب تک خطیر رقم جمع کی جا چکی ہے ،،پاکستان کی تمام مخیر

ہستیاں اس معاملے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی فکر میں ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے آج ڈیم بنانے کی ٹیلی تھون تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ میرے ساتھ ایک گروپ نے رابطہ کیا ہے اور ڈیموں کے فنڈ میں ایک ارب روپیہ جمع کروانے کا کہا ہے تاہم انکی شرط یہ ہے کہ انکے نام کو ظاہر نہ کیا جائے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسے لوگوں کا جذبہ ہمارے ساتھ رہا تو ڈیمبنانے کی مہم میں کامیابی ہو گی کیونکہ پانی کا مسئلہ ہماری زندگی سے جڑا ہے۔یاد رہے کہ اب تک ڈیم فنڈ میں لگ بھگ 1.5ارب روپے جمع ہو چکے ہیں۔(ع،ع)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.