وہ شخص جس نے اپنی ٹیکسٹائل مل ہی ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا کیونکہ۔۔۔

کچھ عرصہ پہلے کاج بٹن کا کام کرنے والے بیروزگار کو ایف بی آر فیصل آباد نے 25 لاکھ ٹیکس کا نوٹس جاری کردیا۔ جوہر آباد کا رانا ندیم جو اپنے گھر میں ہی کاج بٹن کا کام کرکے اپنے اہلخانہ کا پیٹ پال رہا ہے اسے ایف بی آر کی طرف سے نوٹس موصول ہوا ہے کہ وہ لاہو رمیں اربوں کی مالیت شہیر ٹیکسٹائل مل کا مالک ہے اور اسے فیصل آباد طلب کرلیا گیا ہے ۔ رانا ندیم جس کے چار بچے ہیں اور حادثہ میں ٹانگ ٹوٹ جانے کے بعد وہ گھر میں بے روزگار پڑا ہے لیکن ایف بی آر اسے اربوں کی ملز کا مالک ظاہر کررہا ہے۔ رانا ندیم کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں اور میری ایف بی آر سے جان چھڑوائیں میں یہ ملز ڈیم فنڈ میں عطیہ کرنے کو تیار ہوں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.