قومی ٹیم کاڈیم فنڈ میں کتنے روپے دینے کا اعلان، سرفراز احمد نے بتا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرار احمد نے کہا کہ ایشیاکپ کیلئے تیاری بہت اچھی ہے بہترین کھیل پیش کریں گے ،بھارت کیخلاف پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ قومی کرکٹ ٹیم ڈیم فنڈ میں 32 لاکھ روپے عطیہ دے گی،ٹیم کے ہر کھلاڑی نے 2 ،2 لاکھ روپے دیئے ہیں ،ڈیم سے آنے والی نسلیں بھی فائدہ اٹھائیں گی ۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم نے کیمپ میں گرم موسم کے باوجودبہت محنت کی،بھارت کےخلاف میچ ٹورنامنٹ کاپہلامیچ ہوگا، ان کا کہناتھا کہ ایشیاکپ بڑایونٹ ہے،ایشیاکی ٹاپ ٹیمیں شریک ہونگی،آنےوالی سیریزمیں اپنی بیٹنگ کوبہتربنانےکی کوشش کرونگا، ایشیاکپ میں تسلسل بھی بہت ضروری ہوگا،سرفراز احمد نے کہا کہ کہ ابھی ٹیم کوکسی دوسرے وکٹ کیپرکی ضرورت نہیں ہے، زیادہ طویل سیریزمیں ایک سے زائدوکٹ کیپرزکی ضرورت ہوتی ہے،پہلے بیٹنگ کی تو300 سے زائدرنزکرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یواے ای میں سپنرزکاکرداربہت اہم ہوگا،ایشیاکپ میں شامل تمام ٹیمیں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کررہی ہیں،کسی ایک شعبے پرانحصارنہیں،تمام شعبوں میں بھرپورمحنت کریں گے،سرفراز احمد نے کہاکہ ہماری بولنگ 300 رنزسے زائدکے ہدف کادفاع کرسکتی ہے،یواے

ای میں موسم گرم ہے،رات میں ہوامیں نمی کاتناسب زیادہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اے ٹیم بھی سیریزکھیلنے کیلئے دبئی میں ہی ہوگی،ایشیاکپ میں اگرمتبادل کھلاڑی کی ضرورت ہوئی تووہاں سے ہی بلاسکتے ہیں،سرفراز احمد نے کہا کہ غیرملکی کوچزپروفیشنل ہیں،کھلاڑیوں کی فٹنس بہترہوئی ہے اور ٹیم میں کافی چیزیں بہترہوئی ہیں،پاکستانی بیٹنگ لائن ہدف حاصل کرنےکی قابلیت رکھتی ہے،سرفرازاحمدنے کہا کہ ٹیم کومحمدحفیظ کی ضرورت ہے،امیدہے محمدحفیظ ورلڈکپ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.