ڈیم فنڈز میں نوٹوں کی بارش: اب تک سب سے زیادہ عطیات کس نے جمع کروائے؟ تازہ ترین اعدادو شمار سامنے آگئے
وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان دیامر بھاشا و مہمند ڈیم فنڈ میں اب تک پاکستان اور بیرونی دنیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 7.97 ارب روپے کے عطیات جمع ہو چکے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق
ڈیم فنڈ میں اب تک پاکستانیوں نے 7.09 ارب روپے جبکہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 880.23 ملین روپے کے عطیا ت دیئے ہیں۔ امریکا میں مقیم پاکستانی سرفہرست رہے جنہوں نے 334.735 ملین روپے کے عطیات جمع کرائے جبکہ برطانیہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں مقیم پاکستانیوں نے اب تک 180.317 ملین روپے
`کے عطیات دیے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ڈیم فنڈ میں دس سرفہرست اداروں میں حکومت پنجاب کے ملازمین 1.09 ارب روپے کے ساتھ سرفہرست ہیں، پاک آرمی 582.071 ملین روپے کے ساتھ دوسرے، ہیڈ کوارٹر سی ڈبلیو او ایس پی ڈی 201.093 ملین روپے کے ساتھ تیسرے، بحریہ ٹاؤن 110.12 ملین روپے کے ساتھ چوتھے جبکہ پاک فضائیہ 100.28 ملین روپے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔