ڈیم فنڈز میں نوٹوں کی بارش : 98 ارب کی خطیر رقم اچانک کہاں سے جمع کروا دی گئی؟ جان کر یقین کرنا مشکل ہو جائے گا
واپڈا نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لیے اپنے وسائل سے 98 ارب روپے مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق واپڈا نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر میں فنڈز کی فراہمی کے لیے پلان تیار کرلیا ہے،
بھاشا ڈیم پر تقریباً 1500 ارب روپے لاگت آئے گی جب کہ مہمند ڈیم پر لاگت کا تخمینہ 309 ارب روپے ہے، ڈیمز کے لیے واپڈا نے خود اپنے وسائل سے 98 ارب روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق مہمند ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز 2019ء کے اوائل میں متوقع ہے جب کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر 2019ء کے وسط میں شروع ہوگی، دیا مر بھاشا ڈیم تقریباً 9 سال میں جب کہ مہمند ڈیم تقریباً 6 سال میں مکمل ہوگا۔ اس کے ساتھ کی کراچی کی مشہور و معروف کمپنی انڈس
موٹرز نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلیے 10 کروڑ روپے عطیے کا اعلان کیا ہے۔ انڈس موٹر کمپنی نے ملک میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلیے 10 کروڑ روپے عطیے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے پہلے مرحلے میں 2 کروڑ روپے کا دیا گیا ہے۔ سی ای او آئی ایم سی علی اصغر جمالی نے وزیر اعظم عمران خان سے اپنی ملاقات کے دوران چیک پیش کیا اور فنڈ کی تعمیر کے سپریم کورٹ کے منصوبے کو سراہا۔ ملاقات میں چیئرمین انڈس موٹر کمپنی علی ایس حبیب بھی موجود تھے۔