سسرالیوں نے داماد کو صلح کیلئے گھر بلاکر اجتماعی زیادتی کر دی
تھانہ صدر کے علاقہ میں سسرالیوں نے صلح کیلئے بلا کر نوجوان کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے متاثرہ نوجوان ریاض کی درخواست پر آصف مسیح سمیت 6 مرد و خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ریاض نے موقف اختیار کیا کہ اس کی شادی سمراسے ہوئی جو کہ ناراض ہوکر اپنے میکے چلی گئی جس کو اس نے واپس لانے کیلئے کوششیں کیں لیکن وہ اس کے گھر میں آباد ہونے پر آمادہ نہ ہوئی۔
گزشتہ روز اس کے سسرالیوں آصف مسیح، مہنگا مسیح اس کی بیوی، سمرا اس کی ساس، رضیہ بی بی سمیت سات افراد نے اس کو گھر بلایا جہاں پر ملزموں نے اس کو ایک کمرے میں بند کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا اور گلی میں پھینک دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔