محمد بن سلمان کا پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم ، خبر ملتے ہی دمام جیل کن نعروں سے گونج اٹھا؟ پوری دنیا عش عش کر اٹھی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے کیا گیا وعدہ چند گھنٹوں میں پورا کرتے ہوئے سعودی جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کو فوری رہاکرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔ سعودی ولی عہد کی جانب سے آزادی کا حکم جاری ہوتے ہی سعودی عرب میں

دمام جیل “وزیراعظم عمران خان زندہ باد” کے نعروں سے گھونج اُٹھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ناشتے پر ہوئی جس دوران انہوں نے یہ خوشخبری سنا دی ہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹر پر صبح سویرے خوشخبری سناتے ہوئے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ ” وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ولی عہد محمد بن سلمان نے فوری طور پر سعودی جیلوں میں قید 2017 پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کی جانب سے دیا جانے والا پاکستان کو یہ سب سے بڑا تحفہ تصور کیا جارہاہے جس کی اس

دنیا میں کوئی قیمت نہیں لگا سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب عشائیے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 3 ہزار پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں، ولی عہد سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کو اپنی سطح پر دیکھیں اور اگر پاکستانی قیدیوں کے لیے کچھ کرسکیں تو اللہ آپ سے خوش ہوگا۔ جواب میں سعودی ولی عہد نے عمران خان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ پاکستان کی بات رد نہیں کرسکتے آپ مجھے پاکستان کا سفیر سمجھیں، مجھ سے پاکستانی قیدیوں کے لیے جو ہوسکا کروں گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.