پاک فوج کے ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈ دینے کے اعلان کے بعد اب سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں پاکستانیوں نے کتنے پیسے جمع کروا دیئے ؟ جانئے

پاک فوج کی جانب سے گزشتہ روز ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈز دینے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد پاکستانیوں نے بھی تیزی پکڑ لی اور دھڑا دھڑ فنڈز جمع کروا نے شروع کر دیئے ہیں جس کی تفصیلات سپریم کورٹ کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری کی جارہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے قوم سے فنڈز کی پیل کی تھی جس کے بعدپانچ جولائی کو سٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹ قائم کر دیا جس میں پاکستانیوں نے فنڈز جمع کروانے شروع کر دیے لیکن گزشتہ روز تک کوئی خاطرخواہ فنڈ جمع نہ ہو پائے تھے

جو کہ تقریبا 12 لاکھ روپے تک تھے جس میں سے 10 لاکھ روپے چیف جسٹس نے عطیہ کیے تھے تاہم اب خوشخبری آئی ہے کہ قوم کی جانب سے اس قومی فریضہ میں بھرپور شرکت کی جاری ہے اور تیزی سے فنڈز جمع کروائے جارہے ہیں ۔سپریم کورٹ کے مہمند او ر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے کھولے گئے اکاونٹ میں

Download
اب تک 25 لاکھ 47 ہزار 411 روپے جمع ہو چکے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روزپاک فوج نے ڈیمز کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تین مسلح افواج کے افسران دو روز کی جبکہ فوجی ایک روز کی تنخواہ عطیہ کریں گے جس کے بعد آج واسا کی جانب سے بھی ایک روز کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.