’’ شہباز شریف پچھلے 48 گھنٹوں سے ۔۔۔۔۔۔‘‘ دانیال عزیز کی نا اہلی کا فیصلہ آتے ہی نامور صحافی سید طلعت حسین نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پوری (ن) لیگ شرمندہ ہوگئی
سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار
دیدیا گیاہے اور عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی گئی جس کے بعد وہ پانچ سال کیلئے نااہل ہو گئے ہیں اور الیکشن میں حصہ بھی نہیں لے سکیں گے ، اس معاملے پر تجزیہ کرتے ہوئے سینئر صحافی سید طلعت حسین نے کہاہے کہ ن لیگ کی قیادت موجود ہے لیکن وہ نظر نہیں آ رہی ہے ،وہ قیادت شہبازشریف ہیں،
جماعت کے حوالے سے پچھلے 48 گھنٹے میں ہونے والے واقعات پر مکمل وہ مکمل خاموش ہیں ۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید طلعت حسین کا کہناتھا کہ ن لیگ کی قیادت موجود ہے لیکن نظر نہیں آ رہی ، اس قیادت کا نام شہبازشریف ہے ، ان کی ویڈیوز جاری ہوتی ہیں جن میں
وہ گائیکی کی صلاحیت کا لوہا منوانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ جماعت کے حوالے سے پچھلے 48 گھنٹوں میں ہونے والے واقعات پر مکمل خاموش ہیں جبکہ تمام ٹی وی چینلز قمر السلام اور شاہد کاقان عباسی کے معاملے کو کوریج دے رہے ہیں لیکن شبہازشریف خاموش ہیں اور ابھی تک انہوں نے پنجاب میں انتخابی مہم کا بھی آغاز نہیں کیاہے ۔سید طلعت حسین کا کہناتھا کہ جتنی غیر یقینی کی کیفیت اس الیکشن میں دیکھی جارہی ہے کسی میں نہیں دیکھی ،جن امیدواروں نے پیسے لگائے ہیں وہ غیر یقینی میں ہیں کہ پتا نہیں الیکشن ہو گا یا نہیں ۔