مجھے یقین ہی نہیں آرہا کہ ویسٹ انڈین ٹیم میں مجھے دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے اور اب میں ۔۔۔ “ پاکستانیوں کے پسندیدہ کپتان ڈیرین سیمی نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

پاکستانیوں کی انتہائی پسندیدہ شخصیت اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ونڈیز ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں اور پاکستان آرہے ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈیرن سیمی نے لکھا ’ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں دوبارہ قرمزی (Maroon) رنگ پہننے لگا ہوں ، سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کیلئے روانہ ہورہا ہوں‘۔ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ان کا اپنی قومی ٹیم کے ساتھ سفر ختم ہوچکا ہے لیکن لگتا ہے کہ یہ سفر ابھی باقی ہے۔

ڈیرن سیمی کی جانب سے یہ ٹویٹ کرتے ہی مبارکبادوں کی لائن لگ اور مداح خوشی سے نہال ہوگئے۔اداکارہ ثنا بچہ نے ڈیرن سیمی کو واپسی پر خوش آمدید کہا۔

عِزہ سید نامی ایک خاتون نے لکھا کہ اگر تو یہ اپریل فول ہے تو یہ بہت ہی بری بات ہے لیکن اگر یہ بات درست ہے تو ہم کس کو سپورٹ کریں،پاکستان کو یا سیمی کو ؟ یہ بہت ہی مشکل ہوگا۔

یہ ٹویٹ کرنے کے لگ بھگ ایک گھنٹے بعد ہی ڈیرن سیمی نے ایک اور وضاحتی ٹویٹ کیا اور مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپریل فول پرانک تھا ، وہ قرمزی رنگ دوبارہ نہیں پہن رہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا بھی اظہار کیا کہ بہت سے لوگ انہیں ونڈیز ٹیم میں دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.