دسویں جماعت کی طالبہ زیادتی کے بعد قتل ملزمان کون ہیں؟ اور پولیس انھیں گرفتار کیوں نہیں کر رہی

حوا کی ایک اور بیٹی درندوں کی ہوس کا نشانہ بن گئی ،یہ واقعہ بہاولپور کے ایک علاقے کرناں بستی میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر دسویں جماعت کی طالبہ ربیعہ بی بی کو تقریبا ً 4سے 5لوگوں نے زیادتی کا نشانہ بنا نے کے بعد قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ربیعہ بی بی کے والد نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ احتجاج کے دوران بتایا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی گئی جس کے بعد اسے قتل کر دیا گیا تاہم پولیس نے اس سلسلے میں ابھی تک کچھ نہیں کیا اور ملزمان شہر میں

دندناتے پھر رہے ہیں ۔ ربیعہ کے والد کا کہنا تھا کہ ملزمان میں انصر اچھی ، عدیل ، علی عباسی سمیت ایک خاتون اور 2نامعلوم افراد شامل ہیں تاہم مقام افسوس یہ ہے کہ متاثرین کی جانب سے اس قدر معلومات ملنے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہ ہونا اپنی جگہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ اس حوالے سے میں مختلف افواہیں زیر گردش ہیں جن میں رشتہ کا تنازعہ بھی زبان زد عام ہے ۔ جہاں اس معاملے میں ابھی کچھ بھی کہنا از وقت ہوگا وہیں بہاولپور کی پولیس کی جانب سے مجرمانہ خا موشی بھی افسوناک ہے کیونکہ بہنیں ، بیٹیاں تو سب کی سانجھی ہوتی ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.