بریکنگ نیوز معزز عدالت نے داتا دربار پر لکھے گئےکلمہ طیبہ کو ہٹانے بارے ہنگامی فیصلہ سنا دیا ۔۔ ہٹانے کا حکم کیوں دیا گیا ہے ؟ دھماکہ خیز انکشاف

لاہور ہائیکورٹ نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے دربار پر لکھے گئے کلمے کا عکس زمین پر پڑنے سے ہونے والی بے حرمتی کے معاملہ پر ایڈووکیٹ جنرل ،وزیر مذہبی امور اور ڈائریکٹر اوقاف پر مشتمل کمیشن تشکیل دے دیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے داتا دربار پر کلمے کی جگہ تبدیل کرنے یا کلمے کا عکس ختم کرنے کے لیے دائر

درخواست پر سماعت کی ۔درخواست شہری منیر احمد نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سےدائر درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور محکمہ اوقاف بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ داتا دربار میں لکھے گئے کلمے کو روشنیوں سے ظاہر کیا گیا ہے،کلمے پر روشنی پڑنے سے فرش پر بننے والے عکس سے بے حرمتی ہو رہی ہے ،محکمہ اوقاف کو کلمے کی جگہ

تبدیل کرنے یا عکس ختم کرنے کے لیے درخواستیں دیں مگر شنوائی نہ ہوئی ۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ محکمہ اوقاف کو کلمے کی جگہ تبدیل کرنے یا روشنیوں سے پیدا ہونے والے عکس کو ختم کرنے کا حکم دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل ،وزیر مذہبی امور اور ڈائریکٹر اوقاف پر مشتمل کمیشن تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن داتا دربار کے مزار کا

دورہ کرے اور کلمے کا عکس ختم کرنے کے لیے اقدامات کر کے عملدرآمد رپورٹ عدالت میں پیش کرے ۔عدالت نے درخواست گزار کو درخواست سے وزیراعلیٰ پنجاب کا نام بطور فریق ہٹانے کا حکم دیدیا۔ م ، ش )

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.