آپ نے پانچویں اور آٹھویں کلاس کی ڈیٹ شیٹ پر شہباز شریف کی تصویر تو دیکھ رکھی ہوگی لیکن یہ ڈیٹ شیٹ چیف جسٹس کو دکھائی گئی تو کیا ہوا؟ ایسی خبر آگئی کہ آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی عدالت اس وقت قہقہوں سے گونج اٹھی جب ان کے روبرو پانچویں اور آٹھویں کلاس کی ڈیٹ شیٹ پیش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے لیپ ٹاپ سکیم اور ہیلتھ کارڈ پر شہباز شریف کی تصویر چھاپنے کے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سیاسی جماعت اپنے پیسے سے تشہیر کرے عوام کے ٹیکس سے نہیں، یہ تو پری پول دھاندلی ہے۔ پہلے زمانے میں لوگ چھپ کر خدمت کرتے تھے وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویرہرجگہ کیوں آجاتی ہے؟کیوں نہ وزیر اعلیٰ کو بلا کر پوچھیں کہ تصویر کیسے لگتی ہے؟۔

چیف جسٹس کا لیپ ٹاپ سکیم اور ہیلتھ کارڈ پر شہباز شریف کی تصویر شائع کرنے پر از خود نوٹس
چیف جسٹس کے ریمارکس پر عدالت میں موجود ایک سائل اٹھا اور اس نے پانچویں اور آٹھویں کلاس کی ڈیٹ شیٹس چیف جسٹس کو پیش کردیں اور کہا کہ ان پر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔ سائل کی اس بات پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔
واضح رہے کہ پانچویں اور آٹھویں کلاس کے امتحانات ہوچکے ہیں، دونوں کلاسوں کے امتحانات کی جب ڈیٹ شیٹ جاری کی گئی تو ان پر شہباز شریف کی تصویر لگائی گئی تھی۔ بچوں کی ڈیٹ شیٹ پر تصویر لگنے کے معاملے پر شہباز شریف کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.