”یہ لو شہزادے! دم پُخت کھاؤ!!!“ جاوید آفریدی نے ڈیوڈ میلان کو روائتی ڈش کھلائی تو انہوں نے کیا اعلان کر دیا؟ جان کر آپ بھی ہنسی نہ روک پائیں گے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چوتھا سیزن دھوم دھام سے جاری ہے جس کے پہلے راﺅنڈ کے اختتام کے بعد کھلاڑیوں نے کچھ آرام کیا اور اس دوران مختلف ضیافتیں اڑاتے رہے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بھی اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس دوران کئی روائتی ڈشیں تیار کی گئیں اور کھلاڑیوں نے مزے مزے سے کھائیں۔ ان روائتی کھانوں میں ”دم پُخت“ ڈش بھی شامل تھے جسے تمام کھلاڑیوں نے بہت پسند کیا اور ڈیوڈ میلان تو اس کے دیوانے ہی ہو گئے۔
کھلاڑیوں نے عشائیے میں پیش کی گئی تمام ڈشیں ہی پسند کیں اور ان کے ذائقے کے ’مرید‘ ہو گئے تاہم ’دم پُخت‘ ایک ایسی ڈش تھی جو سب پر بازی لے گئی اور ڈیوڈ میلان نے تو اسے کھانے کے بعد پاکستان منتقل ہونے کی خواہش کا اظہار کر ڈالا۔