کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کی ٹوائلٹ میں کھلاڑی کے ساتھ وہ غیر اخلاقی حرکت جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں کھلاڑیوں اور شائقین نے طعنے دے دے کر ان کی زندگی اجیرن کردی

آسٹریلیا کے کرکٹر ڈیوڈ وارنر جنوبی افریقہ میں بال ٹیمپرنگ کرنے کے جرم میں پابندی کا شکار ہو چکے ہیں۔ان ان کی اہلیہ نے اس حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ ہر سننے والا دنگ رہ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق کینڈیس وارنر نے بتایا ہے کہ ”جب سے ہم جنوبی افریقہ کے دورے پر گئے تھے وہاں جنوبی افریقن شائقین میرے ماضی کے جنسی سکینڈل کو لے کر ہمیں تنگ کر رہے تھے۔

وہ میرے اس سکینڈل کے متعلق سٹیڈیم میں گیت گاتے تھے جس کی وجہ سے میں ہر وقت روتی رہتی تھی۔ اس پر ڈیوڈ کو بہت غصہ تھا اور وہ ان شائقین کو سبق سکھانے کے لیے ہر قیمت پر یہ میچ جیتنا چاہتے تھے اور اسی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وہ بال ٹیمپرنگ کا ارتکاب کر بیٹھے۔“

رپورٹ کے مطابق 33سالہ ماڈل اور پروفیشنل آئرن وومن کینڈیس وارنر 2007ءمیں نیوزی لینڈ کے رگبی پلیئر سونی بِل ویلیمز کے ساتھ سڈنی کے ایک شراب خانے کے ٹوائلٹ میں جنسی تعلق استوار کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں اور ان کی قابل اعتراض تصاویر منظرعام پر آ گئی تھیں۔ کینڈیس کی 2015ءمیں ڈیوڈ وارنر سے شادی ہوئی تب سے اس سکینڈل کو لے کر انہیں اکثر طعن و تشنیع

کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈیوڈ وارنر کو بھی اکثر کھلاڑی ان کی بیوی کے اس سکینڈل پر طعنے دیتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل جنوبی افریقہ ہی کے کرکٹر کوئنٹن ڈی کک نے یہ طعنہ دیا تھا جس پر دونوں میں ڈریسنگ روم میں لڑائی ہو گئی تھی۔اپنے شوہر کے ساتھ سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کینڈیس وارنر نے اپنے اسی سکینڈل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اپنے شوہر کی بال ٹیمپرنگ کی ذمہ دار وہ ہیں کیونکہ شائقین کے طعنوں پر ڈیوڈ غصے میں تھے اور میچ جیت کر انہیں منہ توڑ جواب دینا چاہتے تھے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.